قطعہ تاریخ حضور تاج الشریعہ
قطعہ تاریخ بر وفات حسرت آیات
حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ
پیش کردہ
روحانی عامل مولانا محمودالحسن قادری رضوی
مالیگاؤں ( بانی سنی یتیم خانہ مالیگاؤں)
*7588792786*
کیا گئے تاج الشریعہ دین کی رونق گئی
پھیکی پھیکی پڑ گئی اہل سنن کی زندگی
باغ جنت کی طرف با عز و شاں با کر و فر
چل دئے ہیں حضرت اختر رضا خاں ازھری
تھی زبان پاک پر الله اکبر کی صدا
روح اختر جب بریلی سے سوئے جنت چلی
حضرت تاج الشریعہ اب ہیں جنت کی بہار
ایک گل جانے سے گلشن کی گلی سونی ہوئی
ضوفشاں قرب نبی میں اختر ذیشان ہوں
جنتی ہیں جنتی اختر رضا خاں قادری
اس قطعہ کے ہر مصرعہ کے پہلے حرف کو جوڑنے سے حضور تاج الشریعہ کا سال وصال نکلے گا
1439
Comments
Post a Comment