اولاد کیلئے روحانی عملیات

اولاد کیلئے روحانی عملیات

جو حضرات اولاد کی نعمت سے محروم ہیں
ان کے لئے یہ دو  عملیات ہیں جو نادر و نایاب ہیں
اور مجھے یہ عملیات مراقبہ میں بزرگان دین سے عطا ہوئے ہیں 

(۱) رات کی تنہائی میں مسجد کے ممبر شریف سے بالکل قریب بیٹھ کر خود اپنے لئے یا کسی دوسرے کیلئے گیارہ بار سورۂ مزمل شریف پڑھ کر نہایت تضرع و زاری سے دعا کرے ان شاء الله  ایک سال میں گود بھر جائے گی
یہ عمل پورے سال میں کسی  بھی رات میں کیا جاسکتا ہے
لیکن سب سے افضل وقت اور شب
*شب معراج *  اور *شب برات و شب قدر*  ہے

(۲)    انا اعطینک الکوثر
اس آیت کو   969  بار میاں بیوی دونوں بعد نماز عشاء چالیس دن تک پڑھیں
اور روزانہ  الله پاک سے سرکار ابد قرار صلی الله علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرے چالیسویں دن کچھ کھانا پکا کر مسکین غریب یتیم بچوں کو کھلائیں
یا ان کو کپڑا سلوا کر پہنا دیں
ان شاءالله ضرور اولاد کی مراد پوری ہوگی

جو حضرات اسے عمل میں لائیں وہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور حضور شاہ عیسی جندالله عرف شہنشاہ
محدث برہانپوری کی روح پرفتوح کو ایصال ثواب کریں
یہ حضور شہنشاہ روحانیت کی ہی برکات ہیں جو اس عاجز و کمترین کو روحانیت سے شغف ہے
ورنہ من آنم کہ من دانم

طالب دعا

پیر طریقت فقیر محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں
            *7588792786*

Comments

Popular posts from this blog

سات سلام کے روحانی عملیات

قطعہ تاریخ حضور تاج الشریعہ